مندرجات کا رخ کریں

افغانی پکوان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

افغانی پکوان کی تیاری میں گندم ، مکئی ، جو اور چاول کا استعمال کیا جاتا ہے مختلف علاقوں میں مقامی پھل اور سبزیاں اور دودھ کی مصنوعات جیسے دودھ ، دہی سے پکوان تیار کئے جاتے ہیں ۔ [1] افغانستان اپنے اعلی معیار کے انار ، انگور اور میٹھے ، رگبی فٹ بال کے سائز کے خربوزوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ [2] افغانستان کی قومی ڈش قابلی پلاؤ ہے

نان (روٹی) جو افغانستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی روٹی ہے۔ جو اپنے حجم کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔
چاول کوفتہ مکئی کے ساتھ

مشہور افغانی پکوان

[ترمیم]

افغانی پلاؤ

[ترمیم]

افغانی پلاؤ دنیا بھر میں اپنی خوش رنگی ، ، ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے۔ کبھی کبھار اسے بھورے چاول کیساتھ بنایا جاتا ہے۔اس کی سجاوٹ میں گاجر اور میوہ جات کا ستعمال کیا جاتا ہے۔زیادہ تر اسے بکرے یا گائے کا گوشت سے تیار کیا جاتا ہے۔

قورمہ

[ترمیم]

قورمہ عام طور پر چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ [1] یہ ہمیشہ پیاز اور ٹماٹر سے ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔تلی ہوئی پیاز میں ،ٹماٹر شامل کیا جاتا ہے۔پھر اس میں اہم جز شامل کیا جاتا ہے ، جو گوشت یا سبزیاں ہو سکتا ہے۔ بھورا پیاز اسے اسٹو کی شکل دیتا ہے۔ افغانی قورمہ کی بہت سی اقسام تیار کی جاتیں ہیں۔

  • قورمہ گوشت
  • قورمہ گوشت آلو بخارا
  • قورمہ لاونڈ
  • قورمہ سبزی پالک اور دیگر سبزیاں.
  • قورمہ شلجم
کوفتہ کباب نان کے ساتھ
افغانی کھانے کی میز

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Helen Brittin (2011)۔ The Food and Culture Around the World Handbook۔ Boston: Prentice Hall۔ صفحہ: 20–21 
  2. "Rare Heirloom Seeds – Baker Creek Heirloom Seeds"۔ Baker Creek Heirloom Seeds۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2013