بالوں کے کانٹے
بالوں کے کانٹے (انگریزی: Hairpin) لمبے قسم کے کانٹے ہوتے ہیں جو کسی شخص کے (عمومًا عورتوں کے) بالوں کو ایک جگہ رکھتے ہیں۔ یہ کبھی صرف بالوں کو خوش نما انداز میں ایک جگہ رکھنے کے کام دیتے ہیں، بالوں اور سر میں ایک خوش نمائی اور خوب صورتی کا پہلو لانے کا کام دیتے ہیں یا پھر وہ خود سر پر کسی مزید سجاوٹ کا کام دیتے ہیں۔ بالوں کے کانٹے دنیا بھر میں مختلف اشیا سے بنتے آئے ہیں۔ مثلًا قدیم مصر میں یہ دھات، ہاتھی دانت، کانسی، نقاشی کی کئی لکڑی وغیرہ سے بنتے تھے۔[1] ان کانٹوں کو رئیسانہ انداز میں زیورات اور گہنوں سے سجایا بھی جا سکتا ہے۔
روایتی طور پر بالوں کے کانٹے سیدھے طرز پر بنتے رہے ہیں۔ مگر جدید قسموں میں جہاں پلاسٹک اور وائر سے بھی یہ بن رہے ہیں، ان میں ٹیڑھا پن یا ترچھی بناوٹ بھی دیکھی گئی ہے۔ یہ کانٹے الگ الگ سائزوں اور شکلوں میں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ بالوں کے کانٹے سخت اور کافی ٹھوس بھی ہوتے ہیں اور یہ ڈھیلے اور ہلکے پھلکے بھی بنتے آئے ہیں۔
سب سے پہلا بالوں کے کانٹے کا پیٹنٹ کیلی شامنڈی کو 1925ء میں حاصل ہوا تھا۔[2]
سونے اور چاندی وغیرہ کے کانٹے
[ترمیم]عض عورتیں سرکے بالوں میں سونے اور چاندی وغیرہ کے کانٹے استعمال کرتی ہیں۔ اکثر ثقافتوں میں عورتوں کے لیے سونا چاندی کے استعمال کو درست سمجھا گیا ہے۔ اس لیے یہ عورتیں بلا تامل سونے اور چاندی کے زیورات استعمال کر رہی ہیں یا سر کے بالوں میں سونے چاندی کے کانٹے استعمال کر رہی ہیں۔ اسی طرح بالوں میں حسن و جمال اور زینت و خوبصورتی کے لیے چاندی سونے کے علاوہ کسی دوسری دھات سے بنائے گئے کانٹے پھول وغیرہ استعمال کیے جا رہے ہیں، جن کے متعلق بھی کہیں سے بھی مذیبی بنیاد پر کوئی تنازع کی کیفیت نہیں ہے۔[3]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Fletcher Joann, University (2016)۔ "The Egyptian Hair Pin: practical, sacred, fatal"۔ Internet Archaeology (42)۔ doi:10.11141/ia.42.6.5
- ↑ سانچہ:Ref patent See also "Hairpin / Épingle à cheveux"۔ Canadian Patents Database۔ Canadian Intellectual Property Office۔ 2009-03-29۔ 12 دسمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2009
- ↑ "سرخی : f 1172 بالوں میں سونے، چاندی کے کانٹے لگانا"۔ 21 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2019