ترقی پزیر ممالک سے نقل مقام خواتین ملازمین
ترقی پزیر ممالک سے نقل مقام خواتین ملازمین (انگریزی: Women migrant workers from developing countries) با اجرت ملازمت ان ممالک میں کرتی ہیں جن وہ شہری نہیں ہوتی ہیں۔ حالاں کہ کئی شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کے ساتھ ہی کسی جگہ پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، تاہم کئی بار معاشی ضرورتوں کی وجہ سے عورتیں الگ ہی کاموں کی جگہ پر رہتی ہیں۔
مختلف ممالک جہاں ملازمات جاتی ہیں اور ان کے مسائل
[ترمیم]دنیا میں خواتین ملازمین کا اہم مرکز خلیجی ممالک ہیں۔ اس میں کئی عرب ممالک میں خواتین آکر کام کرتی ہیں۔ یہ خواتین بھارت، پاکستان، نیپال اور کئی دیگر ممالک سے ہوتی ہیں۔ یہ خواتین تیمار داری، کمپیوٹر پراکرامنگ، دفتری کام، تدریس اور گھریلو کام سے جڑی ہوتی ہیں۔[1] اس کے علاوہ سے خواتین یورپ اور امریکین، خصوصًا ریاستہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا کا رخ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی خواتین تلاش روز گار کی کوشش میں اپنے ہی ملک ایک جگہ سے دوسری جگہ کا رخ کرتی ہیں۔ یہ خواتین گھر سے دور رہنے کے مسائل کا شکار ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کبھی کبھار وہ جنسی استحصال[2] [3]، آجر کے درشت رویے اور اجرت اور ملازمت [4] کے تنازعات کا شکار ہوتی ہیں۔