جاپانی ادب
اس میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
جاپانی ادب کی تاریخ کے آثار اس سے ملتے ہیں کہ کوفن دور جو یا ماتو دور کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔ اُس دور میں بدھ مت اور کنفیوشنیزم دونوں عقائد کے لوگ تھے۔ چینی طرز پر مرکزی انتظامی حکومت، شاہی عدالتی نظام، مالیاتی پالیسی اور خزانے کا محکمہ تشکیل دیا گیا۔ کوریا کے تین بادشاہتوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے گئے۔ سنہ 391 میں جنوب۔ مغربی کوریا کے بادشاہ پیکچی نے تحفے تحائف بھیجے اور ہمسایہ علاقوں سے بچانے میں مدد کی درخواست کی۔ اِس مدد کے عوض جاپان کو سونے اور جواہرات کے تحفے دیے گئے اور ساتھ ساتھ چینی زبان کی ڈکشنری دی اور جاپانیوں کو لکھائى سیکھانے کے لیے اپنے دانشوروں کو بھیجا۔ چونکہ چینی زبان کے لکھنے کا طریقہ مشکل تھا اس لیے جاپانیوں نے لکھائى کا اپنا طریقہ بھی وضح کیا۔ زبان کی تحریری شکل پر جاپانی شاعری واکا بھی تحریر میں آنے لگی۔ اور یوں جاپانی ادب کا تحریری آغا زہوا ۔