دلدلی کوئلا
Appearance
Peat
سیاہ بھورے رنگ کا ایک نباتاتی مادہ جس میں کائی اور دلدلی پودوں کے گلے سڑے اجزا ہوتے ہیں۔ شمالی اور شمال مغربی یورپ کے بیشتر ملکوں میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پانی کے نیچے ایک جگہ جمتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ مدتوں بعد پانی کے نیچے چٹان کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اور اس میں کوئلے کے خواص پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس مادے کے اندر اگر کوئی کو نباتاتی شے مثلاً سبزی یا پتے وغیرہ موجود ہوں تو وہ کوئلے کی تاثیر کے باعث عرصہ دراز تک خراب نہیں ہوتے۔ آئرلینڈ میں اس کی چٹانین کثرت سے پائی جاتی ہیں۔
ویکی ذخائر پر دلدلی کوئلا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |