مندرجات کا رخ کریں

سروج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سروج ابن رعو
رعُو ابن فلج
نام: سروج
تاریخ پیدائش: قریباً 2000 قبل مسیح
پیدائش: ار کسدیم، موجودہ اُر
محافظہ ذی قار،عراق
وفات: موجودہ اُر، محافظہ ذی قار، عراق
اولاد: نحور، دیگر بیٹے اور بیٹیاں
والدین: رعو (والد)، اورہ (والدہ)
خاندان: فلج(دادا)
قابل احترام: مسیحیت، یہودیت اور اسلام

سروج (انگریزی: Serug) (عبرانی زبان: שְׂרוּג) عبرانی بائبل کی ایک شخصیت ہیں جن کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے۔ سروج رعو کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پردادا تھے۔

نسب نامہ

[ترمیم]

سروج کے والد رعو، دادا فلج بن عبر اور پردادا سلح بن قینان ہیں۔ سروج ابراہیم علیہ السلام کے پرداد ہیں۔[1] سروج کا نسب نامہ یوں ہے: سروج بن رعو بن فلج بن عبر بن سلح بن قینان بن ارفکسد بن سام بن نوح۔

سوانح

[ترمیم]

عبرانی بائبل کے مطابق سروج کی عمر 30 سال تھی جب اُن کا بیٹا نحور پیدا ہوا۔[2] نحور کی پیدائش کے بعد مزید 200 سال زندہ رہے۔[3] 230 سال کی عمرمیں وفات پائی۔ ہفتادی تورات اور سامری تورات کے مطابق سروج کی عمر 130 سال تھی جب نحور کی پیدائش ہوئی۔ سامری تورات کے مطابق سروج کی عمر 230 سال اور ہفتادی تورات کے مطابق عمر 330 سال ہوئی۔ لوقا کی انجیل کے یونانی نسخہ میں سروج کا نام ساروخ لکھا ہوا ہے۔

خاندان

[ترمیم]

سروج کے خاندان سے متعلق کوئی تفصیل عبرانی بائبل میں موجود نہیں۔ کتاب جوبلی میں سروج کی والدہ کا نام اورہ اور بیوی کا نام ملکاح لکھا ہوا ہے۔ شہر ار کسدیم کی بنیاد کے وقت نوح نے سیروح کا نام تبدیل کرکے سروج رکھ دیا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. قاموس الکتاب: تذکرہ تحت سروج، صفحہ 512، مطبوعہ لاہور، 1993ء۔
  2. بائبل: عہد نامہ قدیم، کتاب پیدائش، باب 11 آیت 20۔
  3. بائبل: عہد نامہ قدیم، کتاب پیدائش، باب 11 آیت 23۔