مندرجات کا رخ کریں

صحرائے نمیب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صحرائے نمیب کا ٹیلہ 7، بلندی تقریباًً 383 میٹر، یہ دنیا کے بڑے ریت کے ٹیلوں میں سے ایک ہے

صحرائے نمیب (Namib Desert) افریقا کے جنوبی علاقوں میں واقع دنیا کے خشک ترین صحراؤں میں سے ایک ہے۔ اس صحرا کا رقبہ 50 ہزار مربع کلو میٹر ہے اور یہ بحر اوقیانوس کے ساتھ ساتھ نمیبیا کے ساحلوں پر ایک ہزار میل تک پھیلا ہوا ہے۔ شرقاً غرباً یہ صحرا 30 سے 100 میل (50 سے 160 کلومیٹر)عریض ہے۔ اس کا کچھ حصہ جنوب مغربی انگولا میں بھی شامل ہے۔ یہ صحرا نمیب-نوکلفٹ قومی پارک کا حصہ ہے۔

صحرائے نمیب کو دنیا کا قدیم ترین صحرا سمجھا جاتا ہے جو کم از کم 80 ملین سے موجود ہے۔ یہ سالانہ صرف 10 ملی میٹر (0.4 انچ) بارش ہوتی ہے۔

صحرا کا بیشتر حصہ غیر آباد اور ناقابل رسائی ہے۔ اس کے چند ریت کے ٹیلوں کی بلندی 340 میٹر تک ہے اور یہ دنیا کے بلند ترین ریت کے ٹیلوں میں شمار ہوتے ہیں۔

صحرائے نمیب معدنیات خصوصاً ٹنگسٹن، نمک اور ہیرے کے ذخائر کے لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے۔

جس جگہ یہ صحرا ساحل سمندر سے ملتا ہے وہ علاقہ ڈھانچوں کا ساحل (Skeleton Coast) کہلاتا ہے۔ یہ نام اسے ساحل پر دھند کے باعث چٹانوں سے تباہ ہونے والے بحری جہازوں کے ملبے اور صحرا میں بھٹک کر مرنے والے ان افراد کی نسبت سے ملا جن کی باقیات ڈھانچوں کی صورت میں ہی ملیں۔

نگار خانہ

[ترمیم]