مندرجات کا رخ کریں

قومی مرکز دستاویزات، ریاستہائے متحدہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قومی مرکز دستاویزات و ریکارڈانتظام یا نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن ( نارا) ایک "ایگزیکٹیو برانچ کے اندر ریاستہائے متحدہ کی حکومت کی ایک آزاد وفاقی ایجنسی " ہے [1]، جس کا کا م حکومتی اور تاریخی ریکارڈوں کے تحفظ اور دستاویزات کا انتظام سنبھالنا ہے۔ اسے ان دستاویزات تک عوامی رسائی بڑھانے کا بھی کام سونپا گیا ہے جو قومی مرکز دستاویزات بناتے ہیں۔ [2] نارا باضابطہ طور پر کانگریس کے قانون، صدارتی ہدایات اور وفاقی ضوابط کی قانونی طور پر مستند نقول کو برقرار رکھنے اور شائع کرنے کا ذمہ دار ہے۔ نارا الیکٹورل کالج کے ووٹ بھی کانگریس کو منتقل کرتا ہے۔ [3] یہ الیکٹورل کالج اور آئینی ترمیم کی توثیق کے دستاویزات کا بھی جائزہ لیتا ہے جو بادی النظر میں قانونی کفایت اور ایک مستند دستخط کے لیے ہوتی ہیں۔ [4]

قومی مرکز دستاویزات (نیشنل آرکائیوز) اور اس کے عوامی طور پر دکھائے جانے والے چارٹر آف فریڈم، جس میں ریاستہائے متحدہ کا اصل اعلانِ آزادی، ریاستہائے متحدہ کا آئین، ریاستہائے متحدہ کا بل آف رائٹس اور بہت سی دوسری تاریخی دستاویزات شامل ہیں، کا صدر دفتر واشنگٹن ڈی سی میں نقومی مرکز دستاویزات کی عمارت میں ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Stephanie (2013-04-18)۔ "What's the difference between the National Archives and the Library of Congress?"۔ Education Updates (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2022 
  2. David Mengel (May 2007)۔ "Access to United States Government Records at the U.S. National Archives and Records Administration" (PDF)۔ Society of American Archivists۔ 13 جولا‎ئی 2010 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2022 
  3. "Elections and the Electoral College"۔ National Archives (بزبان انگریزی)۔ 2017-03-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2019 
  4. "The Constitutional Amendment Process"۔ Archives.gov۔ National Archives and Records Administration۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 27, 2014 

 This article incorporates public domain material from websites or documents of the National Archives and Records Administration.

مزید پڑھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]