مریم (ہمشیرہ موسیٰ)
Appearance
(مریم بنت عمران (ہمشیرہ موسیٰ) سے رجوع مکرر)
مریم (ہمشیرہ موسیٰ) | |
---|---|
(عبرانی میں: מִרְיָם) | |
بچپن کے موسیٰ اور مریم
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1400 ق مء [1] قدیم مصر |
وفات | سنہ 1274 ق مء [2] قادش برنیع [3] |
شوہر | کالب عزئیل |
والد | عمران/عمرام |
والدہ | یوکابد |
بہن/بھائی | |
پیشہ | نبیہ |
مادری زبان | عبرانی |
پیشہ ورانہ زبان | عبرانی |
درستی - ترمیم |
مریم (عبرانی: מִרְיָם، جدید Miryam ، طبری Miryām ; عربی: مريم) موسیٰ اور ہارون کی بڑی بہن تھیں جن کا ذکر کتاب خروج، عبرانی کتاب مقدس میں ملتا ہے۔ مریم بنت عمران/عمرام موسیٰ کی بہن ہیں جو دریا میں صندوق کے پیچھے گئی تھیں۔ توریت میں ان کا نام مریم آیا ہے۔ یہ بھی لکھا ہے کہ وہ" نبیہ" تھی (خروج 10: 20) اسلامی عقیدہ یہ ہے کہ کوئی عورت نبی نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی اصطلاح دوسری تھی۔ وہاں ”نبیہ“ کے معنی صرف پیشین گوئی کرنے والی یا تقریباً کاہنہ کے ہیں۔ توریت میں یہ بھی ہے: ”اور اس کی بہن دور سے کھڑی دیکھتی تھی کہ اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے“۔ (خروج 2: 4) [4] ابن المنذر نے ابن جریج سے روایت کیا کہ موسیٰ کی بہن کا نام یواخید تھا اور اس کی ماں کا یحنذ تھا۔[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: ماٹس کنٹور — صفحہ: 25 — ISBN 978-0-87668-229-6
- ↑ مصنف: ماٹس کنٹور — صفحہ: 34 — ISBN 978-0-87668-229-6
- ↑ عنوان : בְּמִדְבַּר — باب: 1 — فصل: 20
- ↑ تفسیر ماجدی عبد الماجد دریابادی، القصص، 11
- ↑ تفسیر الدر المنثور جلال الدین سیوطی، القصص، 11
زمرہ جات:
- 1400 ق م کی پیدائشیں
- 1274 ق م کی وفیات
- عبرانی بائبل میں انبیاء
- اسلام میں بائبل کی شخصیات
- شخصیات تورات
- عبرانی بائبل میں مذکور خواتین
- عہد نامہ قدیم کی مقدسات
- قدیم مصری یہودی
- قدیم یہودی خواتین
- کتاب خروج
- یہودیت اور خواتین
- شخصیات جن کا وجود مشکوک ہے
- اسلام اور عورت
- مشرقی راسخ الاعتقاد مقدسین
- قبیلہ لاوی
- کتاب خروج کی شخصیات