مندرجات کا رخ کریں

مصنف عبد الرزاق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مصنف عبد الرزاق صنعانی
مصنفعبدالرزاق صنعانی
زبانعربی
موضوعاتحدیث, فقہ, سیرت
صنفمصنف مجموعہ حدیث
اشاعتنویں صدی عیسوی
مصنف عبد الرزاق صنعانی[[زمرہ:مضامین جن میں ar زبان کا متن شامل ہے]] بہ عربی ویکی مآخذ

مصنف عبد الرزاق جو جامع الکبیر اور جامع عبد الرزاق کے نام سے بھی معروف ہے۔ اہلسنت والجماعت کی مشہور کتب حدیث میں شامل ہے۔ اس کے بارے میں کہا گیا کہ روایت حدیث میں اسلام کی تاریخ میں سب سے پہلے تصانیف میں سے ایک ہے۔ احادیث کے اس مجموعہ کو امام عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی (متوفی 211ھ) نے فقہی ترتیب سے تصنیف کیا اس میں انھوں نے 31 کتاب مرکزی عنوان بنائے جس میں پھر کئی ابواب شامل کیے، پوری کتاب 19202 احادیث پر مشتمل ہے کتاب الطہارۃ سے آغاز کیا ہے اور کتاب اہل الکتابین پر اختتام کیا انتہائی اہمیت کی وجہ سے حافظ الذہبی اس کتاب کو "خزانۃ العلم سے تعبیر کیا۔ اس میں احادیث مرفوعہ مقطوعہ اور موقوفہ شامل ہیں، جو صحیح حسن اور ضعیف احادیث پر مشتمل ہے۔

اس کتاب کو انھوں نے اسحاق بن ابراہيم الدبری، ابراہيم بن منصور الرمادی،محمد بن يوسف الجذافی،محمد بن على النجار۔ ابن مفرج الاندلسی سے روایت کیااسے جدید دور حبيب الرحمن الاعظمی نے تحقیق کے بعد شائع کیا[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. سير علام النبلا مؤلف : شمس الدين ابو عبد الله ذهبی ناشر : مؤسسہ الرسالہ