میرانجانی
Appearance
میرانجانی | |
---|---|
فائل:Miran jani.JPG میرانجانی نتھیاگلی سے | |
بلند ترین مقام | |
بلندی | 2,980 میٹر (9,780 فٹ) |
جغرافیہ | |
مقام | ضلع ایبٹ آباد، خیبر پختونخوا، پاکستان |
سلسلہ کوہ | ہمالیہ |
کوہ پیمائی | |
آسان تر راستہ | نتھیا گلی |
میرانجانی نتھیاگلی کے قریب ضلع ایبٹ آباد کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ اس کی بلندی 2980 میٹر/9777 فٹ ہے۔ نتھیاگلی سے چوٹی تک پیدل 3 گھنٹوں میں پہنچ سکتے ہیں۔ راستہ سرسبز اور دلکش ہے۔
اس کی چوٹی پر اس کی ہمسائی مکشپوری کے مقابلے میں انتہائی کم جگہ ہے۔ اگر مطلع صاف ہو تو اس کی چوٹی سے سینکڑوں کلومیٹر دور نانگا پربت نظر آ سکتی ہے۔
میرانجانی سے آگے کی طرف دو گھنٹے کی مسافت پر انتہائی خوبصورت جنگلوں کے درمیان ایک آرام گھر ڈگری بنگلہ واقع ہے۔ یہاں سے آگے راستہ ٹھنڈیانی کو جاتا ہے۔