یادگار ڈاک ٹکٹ
Appearance
یادگار ڈاک ٹکٹ وہ ڈاک ٹکٹ ہیں جو کسی واقعے یا کسی موضوع یا شخص کی یاد میں جاری ہوں۔ اس بات کی مثالیں موجود ہیں کہ اس طرح کے سکے پہلے بھی جاری ہو چکے ہیں۔ ایسے ڈاک ٹکٹوں کی شکل و صورت اس موقع کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ یہ ڈاک ٹکٹ کسی بھی ملک کے محکمہ ڈاک کی جانب سے جاری ہوتے ہیں۔ کئی موضوعاتی ڈاک ٹکٹ بھی جاری ہوتے ہیں جیسے کہ قدیم عمارات یا مقامات، تاریخی شخصیات، زیرخطرہ انواع، وغیرہ۔ موضوعاتی ڈاک ٹکٹ کسی مخصوص واقعے یا سالگرہ کی یاد تازہ کر بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔ اس وجہ سے موضوعاتی ڈاک ٹکٹوں اور یادگار ڈاک ٹکٹوں کا فرق مبہم ہے یا اکثر ان دیکھا کیا جاتا ہے۔