انس بن سیرین
Appearance
انس بن سیرین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
رہائش | بصرہ |
کنیت | ابو موسیٰ |
لقب | انصاری بصری |
عملی زندگی | |
طبقہ | تابعین، طبقہ حسن بصری |
ابن حجر کی رائے | ثقہ |
ذہبی کی رائے | ثقہ |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
انس بن سیرین انصاری کا شمار تابعین اور ثقہ راویان حدیث میں ہوتا ہے۔ وہ محمد بن سیرین کے بھائی اور مولیٰ انس بن مالک تھے۔ جماعت کے راوی ہیں۔
سیرت
[ترمیم]اَنَس بن سيرين انصاری، اَبُو موسی یا ابو عبد اللہ یا ابو حمزہ بصری، مولیٰ انس بن مالک اور محمد بن سیرین و حفصہ بنت سیرین کے بھائی تھے۔ عثمان بن عفان کی خلافت سے دو یا ایک سال پہلے پیدا ہوئے اور زید بن ثابت کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ جب پیدا ہوئے تو انھیں انس بن مالک کے پاس لے جایا گیا، انھوں نے اپنے نام پر ان کا نام اور اپنی کنیت پر ان کی کنیت رکھی، سنہ 118 یا 120 ہجری میں وفات پائی۔
روایت حدیث
[ترمیم]- روى عن: انس بن مالک، وجندب بْن سفیان بجلی، وشریح قاضی، وعبد اللہ بن عباس، وعبد اللہ بن عمر، وعبد الحمید بن منذر بن جارود، وعبد الملک بْن قتادہ بْن ملحان، عَبد المَلِک بْن المنہال، وعمیرہ بْن یثربی الضبی قاضی البصرہ، وقاسم بن محمد بن ابی بکر، ومسروق بن اجدع، ومعبد بن سیرین، وابی مجلز لاحق بن حمید، وابی زید بْن اخطب اَنْصارِیّ، وابی عُبَیدہ بْن حذیفہ بْن یمان، وابی عُبَیدہ بْن عَبد اللہ بْن مسعود.
- روى عنہ: ابان بْن یزید العطار، وایوب سختیانی، وتمام بْن بزیع، وحبیب بْن الشہید، وحجاج بْن حجاج باہلی، وحماد بن زید، وحماد بن سلمہ، وحمید الطویل، وخالد الحذاء، وسعد بْن اوس عبدی، وشعبہ بن حجاج، وصلت بن دینار، وعبد اللہ بن عون، وعبد الملک بْن اَبی سُلَیْمان، وعِمْران القصیر، وعوف الاعرابی، ومنصور بن زاذان، ونہاس بن قہم، وہشام بن حسان، وہمام بن یحیى، ویونس بْن عُبَید، وابو خزیمہ عبدی۔[1]
- جرح و تعدیل: ابو حاتم الرازی ، و نسائی اور یحیی بن معین نے ثقہ کہا[1] اور ابن سعد نے "ثقہ قلیل الحدیث" کہا اور عجلی نے «تابعی ثقہ» کہا۔ روی لہ الجماعہ۔[2]